Sunan At-Tirmidhi 62

طہارت جو مروی ہیں رسول اللہ ﷺ سے

62Sunan At-Tirmidhi

مرد اور عورت کا ایک برتن میں وضو کرنا

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ، قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَةِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَهُوَ قَوْلُ عَامَّةِ الْفُقَهَاءِ: أَنْ لَا بَأْسَ أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ، وَعَائِشَةَ، وَأَنَسٍ، وَأُمِّ هَانِئٍ، وَأُمِّ صُبَيَّةَ الْجُهَنِيَّةِ، وَأُمِّ سَلَمَةَ، وَابْنِ عُمَرَ. قال أبو عيسى: وَأَبُو الشَّعْثَاءِ اسْمُهُ: جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے میمونہ ؓ نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ ﷺ دونوں ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرتے تھے ١ ؎۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) ,(RA) reported that Sayyidah Maymunah (RA) told him that she and the Prophet ﷺ had the purification bath from the same vessel.

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 62
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اکثر فقہاء کا یہی قول ہے کہ مرد اور عورت کے ایک ہی برتن سے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں، ٣- اس باب میں علی، عائشہ، انس، ام ہانی، ام حبیبہ، ام سلمہ اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: اور غسل جائز ہے تو وضو بدرجہ اولیٰ جائز ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحیض ١٠ (٣٢٢) سنن النسائی/الطہارة ١٤٦ (٢٣٧) سنن ابن ماجہ/الطہارة ٣٥ (٣٧٧) (تحفة الأشراف: ١٨٠٩٧) مسند احمد (٦/٣٢٩) (صحیح)