Sunan At-Tirmidhi 3415

دعاؤں کا بیان

3415Sunan At-Tirmidhi

رات کو آنکھ کھل جانے پر پڑھی جانے والے دُعا

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: كَانَ عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ يُصَلِّي كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ سَجْدَةٍ، وَيُسَبِّحُ مِائَةَ أَلْفِ تَسْبِيحَة.

مسلمہ بن عمرو کہتے ہیں کہ عمیر بن ہانی ١ ؎ ہر دن ہزار رکعتیں نمازیں پڑھتے تھے، اور سو ہزار (یعنی ایک لاکھ) تسبیحات پڑھتے تھے، یعنی سبحان اللہ کہتے تھے۔

Ali ibn Hujr reported that Muslamah ibn Amr reported that Umayr ibn Hani made a thousand prostrations every day and glorified Allah with SubhanAllah a hundred thousand times.

ضعيف الإسناد مقطوعصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3415
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ دمشق کے رہنے والے ایک تابعی ہیں، ستۃ کے رواۃ میں سے ہیں، اور ثقہ ہیں، ١٢٧ ھ میں شہید کردیئے گئے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ١٩١٨١) (ضعیف الإسناد) (سند میں ” مسلمہ بن عمرو شامی “ مجہول راوی ہیں)