نماز کے لئے جماعت کھڑی ہوجائے اور کھانا حاضر ہو تو کھانا پہلے کھایا جائے
وَرُوِي عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ قَالَ: وَتَعَشَّى ابْنُ عُمَرَ وَهُوَ يَسْمَعُ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِذَلِكَ هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ.
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب شام کا کھانا (تمہارے سامنے) رکھ دیا جائے اور نماز کھڑی ہوجائے تو پہلے کھانا کھاؤ، ابن عمر ؓ شام کا کھانا کھا رہے تھے اور امام کی قرأت سن رہے تھے۔
Sayyidina Ibn Umar (RA) said that Allah’s Messenger said, “If food is laid down and the congregation stands up, then first consume the meal.”