Sunan At-Tirmidhi 3120

قرآن کی تفسیر کا بیان

3120Sunan At-Tirmidhi

سورہ ابراہیم کی تفسیر

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ، قَال: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَيُحَدِّثُ، عَنِ الْبَرَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ سورة إبراهيم آية 27 قَالَ: فِي الْقَبْرِ إِذَا قِيلَ لَهُ مَنْ رَبُّكَ وَمَا دِينُكَ وَمَنْ نَبِيُّكَ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے آیت «يثبت اللہ الذين آمنوا بالقول الثابت في الحياة الدنيا وفي الآخرة» اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں، قول ثابت (محکم بات) کے ذریعہ دنیا و آخرت دونوں میں ثابت قدم رکھتا ہے (ابراہیم: ٢٧ ) ، کی تفسیر میں فرمایا: ثابت رکھنے سے مراد قبر میں اس وقت ثابت رکھنا ہے جب قبر میں پوچھا جائے گا: «من ربك؟» تمہارا رب، معبود کون ہے؟ «وما دينك؟» تمہارا دین کیا ہے؟ «ومن نبيك؟» تمہارا نبی کون ہے؟ ١ ؎۔

Sayyidina Bara reported from the Prophet ﷺ (RA) about this verse: "Allah keeps the believers firm with the stable word in the worldly life and in the Hereafter." (14:27) He explained that this has reference to the grave when it is asked, “Who is your Lord? What is your religion and who was your Prophet?” [Bukhari 1369, Muslim 2871, Abu Dawud 4750, Nisai 2056, Ibn e Majah 4269] --------------------------------------------------------------------------------

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3120
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎ مومن بندہ کہے گا: میرا رب (معبود) اللہ ہے، میرا دین اسلام ہے اور میرے نبی محمد ﷺ ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجنائز ٨٦ (١٣٦٩)، وتفسیر سورة ابراہیم ٢ (٤٦٩٩)، صحیح مسلم/الجنة ١٧ (٢٨٧١)، سنن ابی داود/ السنة ٢٧ (٤٧٥٠)، سنن النسائی/الجنائز ١١٤ (٢٠٥٩)، سنن ابن ماجہ/الزہد ٣٢ (٤٢٦٩) (تحفة الأشراف: ١٧٦٢) (وانظر أیضا ماعند د برقم ٣٢١٢، و ٤٨٥٣) (صحیح )