سورہ زلزال کی فضیلت
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، أَخْبَرَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: هَلْ تَزَوَّجْتَ يَا فُلَانُ ؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: ثُلُثُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبُعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبُعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبُعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ایک صحابی سے فرمایا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کرلی؟ انہوں نے کہا: نہیں، قسم اللہ کی! اللہ کے رسول! نہیں کی ہے، اور نہ ہی میرے پاس ایسا کچھ ہے جس کے ذریعہ میں شادی کرسکوں۔ آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس سورة «قل هو اللہ أحد» نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، میرے پاس ہے۔ آپ نے فرمایا: سورة «قل هو اللہ أحد» ثواب میں ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس سورة «إذا جاء نصر اللہ والفتح» نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، (ہے) آپ نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ، آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس سورة «قل يا أيها الکافرون» نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ (ہے) آپ نے فرمایا: (یہ) چوتھائی قرآن ہے ۔ آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس سورة «إذا زلزلت الأرض» نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں (ہے) آپ نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ، آپ نے فرمایا: تم شادی کرو ۔
Sayyidina Anas (RA) ibn Malik reported that Allah’s Messenger ﷺ asked one of his sahabah, “Have you married, O’ so-and-so”? He said, “No, By Allah, O Messenger of Allah ﷺ . And I have not enough to (be able to) marry.” He asked, “Do you not have surah (al-Ikhlas)”? He said, “Certainly, I have.” He said, “That is one-third of the Qur’an”, and he asked, “Do you not have surah (an-Nasr).” The man answered, “Of course, I have.” The Prophet ﷺ said, “That is one-fourth of thern Qur’an. And do you not have surah (al-Kafirun)”? He said, “Indeed I do have it.” He said “That is one-fourth of the Qur’an, and do you not have He said, “Of coure.” The Prophet ﷺ said “That is one-fourth of the Qur’an.” And added, “Go marry. Go marry”!