عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نحوست تین چیزوں میں ہے ( ١ ) عورت میں ( ٢ ) گھر میں ( ٣ ) اور جانور (گھوڑے) میں ١ ؎۔
Sayyidina Abdullah ibn Umar (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “There is ill omen in three things: woman, house and animal.” [Bukhari 5093,Muslim 2225,Abu Dawud 3922,Nisai 3571,Ahmed 4544]
صحيح بزيادة: إن کان الشؤم فی شيء ففي، الصحيحة (443 و 799 و 1897)
صحيح بزيادة: إن کان الشؤم فی شيء ففي، الصحيحة (443 و 799 و 1897)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2824
ہم سے یہ حدیث ابن ابی عمر نے سفیان بن عیینہ سے انہوں نے زہری سے، زہری نے عبداللہ بن عمر کے دونوں بیٹے سالم اور حمزہ سے اور ان دونوں نے اپنے والد عبداللہ سے اور عبداللہ بن عمر نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے۔
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2824
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث صحیح ہے، ٢ - زہری کے بعض اصحاب (تلامذہ) اس حدیث کا ذکر کرتے ہوئے «عن حمزة» کا ذکر نہیں کرتے بلکہ «عن سالم عن أبيه عن النبي صلی اللہ عليه وسلم» کہتے ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجھاد ٤٧ (٢٨٥٨)، والنکاح ١٧ (٥٠٩٣، ٥٠٩٤)، والطب ٤٣ (٥٧٥٣)، صحیح مسلم/السلام ٣٤ (٢٢٥٥)، سنن النسائی/الخیل ٥ (٣٥٧١)، (تحفة الأشراف: ٦٦٩٩، ٦٨٢٦)، موطا امام مالک/الاستئذان ٨ (٢٢)، و مسند احمد (٢/٨، ٣٦، ١١٥، ١٢٦) (صحیح) (اس روایت میں ” الشؤم في … “ کا لفظ شاذ ہے، صحیحین کے وہ الفاظ صحیح ہیں جو یہ ہیں ” إن کان الشؤم ففي … “ یعنی اگر نحوست کا وجود ہوتا تو ان تین چیزوں میں ہوتا، الصحیحة ٤٤٣، ٧٩٩، ١٨٩٧)