Sunan At-Tirmidhi 2818

آداب اور اجازت لینے کا بیان

2818Sunan At-Tirmidhi

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَسَمَ أَقْبِيَةً، وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا ، فَقَالَ مَخْرَمَةُ: يَا بُنَيَّ، انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، قَالَ: ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي، فَدَعَوْتُهُ لَهُ، فَخَرَج النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ قِبَاءٌ مِنْهَا، فَقَالَ: خَبَأْتُ لَكَ هَذَا ، قَالَ: فَنَظَر إِلَيْهِ، فَقَال: رَضِيَ مَخْرَمَةُ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ.

مسور بن مخرمہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کچھ ق بائیں تقسیم کیں، اور مخرمہ کو (ان میں سے) کچھ نہ دیا۔ مخرمہ ؓ نے کہا: اے میرے بیٹے مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے کر چلو، تو میں ان کے ساتھ گیا۔ انہوں نے کہا: تم اندر جاؤ اور آپ کو میرے پاس بلا لاؤ، چناچہ میں آپ کو ان کے پاس بلا کر لانے کے لیے چلا گیا، رسول اللہ ﷺ نکل کر تشریف لائے۔ تو آپ کے پاس ان قباؤں میں سے ایک قباء تھی ، آپ نے فرمایا: یہ میں نے تمہارے لیے چھپا رکھی تھی ۔ مسور کہتے ہیں: پھر مخرمہ نے آپ کو دیکھا اور بول اٹھے: مخرمہ اسے پا کر خوش ہے ۔

Sayyidina Miswar ibn Makhramah (RA) narrated: Allah’s Messenger ﷺ gave away some garments but did not give anything to Makhramah So he said to me, “Son, come along with me to AlIah’s Messenger ﷺ . There, he said to me, “Go in and call him for me.” So, I called him. The Prophet ﷺ came out and he had on him one of those garments and he said, I had kept aside this (one) for you.” He looked at it and said, “Makhrarnah is pleased.” [Ahmed 18949,Bukhari 2599,Muslim 10558,Abu Dawud 4028,Nisai 5339] --------------------------------------------------------------------------------

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2818
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - ابن ابی ملیکہ کا نام عبداللہ بن عبیداللہ بن ابی ملیکہ ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الھبة ١٩ (٢٥٩٩)، والشھادات ١١ (٢١٢٧)، والخمس ١١ (٣١٢٧)، واللباس ١٢ (٥٨٠٠)، و ٤٢ (٥٨٦٢)، والأدب ٨٢ (٦١٣٢)، صحیح مسلم/الزکاة ٤٤ (١٠٥٨)، سنن ابی داود/ اللباس ٤ (٤٠٢٨)، سنن النسائی/الزینة ٩٩ (٥٣٢٦) (تحفة الأشراف: ١١٢٦٨) (صحیح )