Sunan At-Tirmidhi 2789

آداب اور اجازت لینے کا بیان

2789Sunan At-Tirmidhi

اس بارے میں کہ خوشبو سے انکار کرنا مکروہ ہے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ أَنَسٌ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ، وَقَالَ أَنَسٌ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ وَفِي الْبَابِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ثمامہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ انس ؓ خوشبو (کی چیز) واپس نہیں کرتے تھے، اور انس ؓ کہتے ہیں نبی اکرم ﷺ خوشبو کو واپس نہ کرتے تھے ١ ؎۔

Thumamah ibn Abduilah reported that Sayyidina Anas (RA) never refused a perfume saying, “The Prophet ﷺ never refused perfume.” [Bukhari 2582, Nisai 5273]

صحيح مختصر الشمائل (186)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2789
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں ابوہریرہ ؓ سے بھی روایت ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی آپ ﷺ کے پاس ہدیہ اگر خوشبو جیسی چیز آتی تو آپ اسے بھی واپس نہیں کرتے تھے، اس لیے سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے ہدیہ کی ہوئی خوشبو کو واپس نہیں کرنا چاہیئے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الہبة ٩ (٢٥٨٢)، واللباس ٨٠ (٥٩٢٩)، سنن النسائی/الزینة ٧٤ (٥٢٦٠) (تحفة الأشراف: ٧٤٥٣) (صحیح )