Sunan At-Tirmidhi 2743

آداب اور اجازت لینے کا بیان

2743Sunan At-Tirmidhi

اس بارے میں کہ کتنی بار چھینک کا جواب دیا جائے

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا شَاهِدٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ ثُمَّ عَطَسَ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذَا رَجُلٌ مَزْكُومٌ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

سلمہ ؓ کہتے ہیں کہ میری موجودگی میں رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک شخص کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: «يرحمک الله» (اللہ تم پر رحم فرمائے) پھر اسے دوبارہ چھینک آئی تو آپ نے فرمایا: اسے تو زکام ہوگیا ہے ١ ؎۔

lyas ibn Salamah reported on the authority of his father who said that in his presence a man sneezed in the company of Allah’s Messenger ﷺ . So, he said, YarhamakAllah. When the man sneezed a second time, and the third time, Allah’s Messenger ﷺ said, “This man has cold.” [Ahmed 16501, Muslim 2993, Bukhari 935,Abu Dawud 5037,Nisai 223]

صحيح، ابن ماجة (3714)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2743
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے معلوم ہوا کہ ایک یا دو سے زیادہ بار چھینک آنے پر جواب دینے کی ضرورت نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الزہد ٩ (٢٩٩٣)، سنن ابی داود/ الأدب ١٠٠ (٥٠٣٧)، سنن ابن ماجہ/الأدب ٢٠ (١٧١٤) (تحفة الأشراف: ٤٥١٣)، وسنن الدارمی/الاستئذان ٣٢ (٢٧٠٣) (صحیح )