اس بارے میں کہ جنت شدائد سے جبکہ جہنم خواہشات سے پر ہے
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، وَثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: حُفَّتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ، وَحُفَّتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے ١ ؎۔
Sayyidina Ans (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said,"Paradise is surrounded by hardships while Hell is surrounded by passions.”
صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2559
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے جیسے ایک مثال: سخت سردیوں میں نماز فجر وہ بھی جماعت سے کتنی تکلیف دہ ہے، مگر جنت ایسے ہی لوگوں کو ملے گی، اور آنکھ یا شرمگاہ سے حرام لذت کوشی میں کتنی لذت ہے، مگر اس عمل پر اگر توبہ نہ ہو تو جہنم ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الجنة ١ (٢٨٢٢) (تحفة الأشراف: ٣٢٩، و ٦١٥)، و مسند احمد (٣/١٥٣، ٢٥٤، ٢٨٤) (صحیح )