Sunan At-Tirmidhi 2547

جنت کی صفات کا بیان

2547Sunan At-Tirmidhi

جنت کی کی کتنی صفیں ہوں گی؟

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، قَال: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ نَحْوًا مِنْ أَرْبَعِينَ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَكُونُوا رُبُعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَكُونُوا ثُلُثَ أَهْلِ الْجَنَّةِ ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَتَرْضَوْنَ أَنْ تَكُونُوا شَطْرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ ؟ إِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَدْخُلُهَا إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ مَا أَنْتُمْ فِي الشِّرْكِ إِلَّا كَالشَّعْرَةِ الْبَيْضَاءِ فِي جِلْدِ الثَّوْرِ الْأَسْوَدِ، أَوْ كَالشَّعْرَةِ السَّوْدَاءِ فِي جِلْدِ الثَّوْرِ الْأَحْمَرِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وفي الباب عن عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ ایک خیمہ میں ہم تقریباً چالیس آدمی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے، آپ نے ہم سے فرمایا: کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ تم جنتیوں کی چوتھائی رہو؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ تم جنتیوں کی تہائی رہو؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ تم جنتیوں کے آدھا رہو؟ جنت میں صرف مسلمان ہی جائے گا اور مشرکین کے مقابلے میں تمہاری مثال ایسی ہے جیسے کالے بیل کے چمڑے پر سفید بال یا سرخ بیل کے چمڑے پر کالا بال ۔

Sayyidina Abdullah ibn Masud (RA) reported that they were about forty people in a tent with the Prophet ﷺ . He asked them, “Would you love to become one-fourth of the people of Paradise?” They said, “Yes.” He asked, “Would you like to become half of those who inhabit Paradise? No one but a Muslim soul will enter paradise and you are not among the polytheists but as a white strand of hair on the skin of a black ox or a black strand of hair on the hide of a red ox.” [Ahmed 3661, Bukhari 6528, Muslim 221,Ibn e Majah 4283]

صحيح، ابن ماجة (4283)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2547
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں عمران بن حصین اور ابو سعید خدری ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الرقاق ٤٥ (٦٥٢٨)، والأیمان والنذور ٣ (٦٦٤٢)، صحیح مسلم/الإیمان ٩٥ (٢٢١)، سنن ابن ماجہ/الزہد ٣٤ (٤٢٨٣) (تحفة الأشراف: ٩٤٨٣) (صحیح )