Sunan At-Tirmidhi 2536

جنت کی صفات کا بیان

2536Sunan At-Tirmidhi

اہل جنت کے جماع کے بارے میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْأَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يُعْطَى الْمُؤْمِنُ فِي الْجَنَّةِ قُوَّةَ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْجِمَاعِ ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَ يُطِيقُ ذَلِكَ ؟ قَالَ: يُعْطَى قُوَّةَ مِائَةٍ ، وَفِي الْبَابِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ.

انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جنت میں مومن کو جماع کی اتنی اتنی طاقت دی جائے گی ، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کیا وہ اس کی طاقت رکھے گا؟ آپ نے فرمایا: اسے سو آدمی کی طاقت دی جائے گی ۔

Sayyidina Ans (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “In paradise, the believer will be given power like this and like that for sexual intercouse.” Someone said, “O Messenger of Allah, will he be able to endure that?” He said, “He will be given vitality of a hundred (men).” [Ahmed 10529, Bukhari 325, Muslim 2434]

حسن صحيح، المشکاة (5636)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2536
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث صحیح غریب ہے، ٢ - قتادہ کی یہ حدیث جسے وہ انس سے روایت کرتے ہیں اسے ہم صرف عمران القطان کی روایت سے جانتے ہیں، ٣ - اس باب میں زید بن ارقم ؓ سے بھی روایت ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ١٣٢٢) (حسن صحیح )