Sunan At-Tirmidhi 2435

قیامت کا بیان

2435Sunan At-Tirmidhi

اسی کے متعلق

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وفي الباب عن جَابِرٍ.

انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہ والوں کے لیے ہوگی ١ ؎۔

Sayyidina Anas reported that Allah’s Messenger ﷺ said, ‘My intercession will be for the perpetrators of major sins from my ummah.”

صحيح، المشکاة (5599)، الظلال (831 - 832)، الروض النضير (65)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2435
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ٢ - اس باب میں جابر ؓ سے بھی روایت ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی میری امت کے جو اہل کبائر ہوں گے اور جو اپنے گناہوں کی سزا جہنم میں بھگت رہے ہوں گے، ایسے لوگوں کی بخشش کے لیے میری مخصوص شفاعت ہوگی، باقی رفع درجات کے لیے انبیاء، اولیاء، اور دیگر متقی و پرہیزگار لوگوں کی شفاعت بھی ہوگی جو سنی جائے گی۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٤٨١) (صحیح )