Sunan At-Tirmidhi 2321

گواہیوں کا بیان

2321Sunan At-Tirmidhi

اللہ تعالیٰ کے نزدیک دنیا کی بے وقعتی

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ الرَّكْبِ الَّذِينَ وَقَفُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّخْلَةِ الْمَيِّتَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَرَوْنَ هَذِهِ هَانَتْ عَلَى أَهْلِهَا حِينَ أَلْقَوْهَا ، قَالُوا: مِنْ هَوَانِهَا أَلْقَوْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَالدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا ، وَفِي الْبَابِ عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ الْمُسْتَوْرِدِ حَدِيثٌ حَسَنٌ.

مستورد بن شداد ؓ کہتے ہیں کہ میں بھی ان سواروں کے ساتھ تھا جو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک بکری کے مرے ہوئے بچے کے پاس کھڑے تھے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم لوگ اسے دیکھ رہے ہو کہ جب یہ اس کے مالکوں کے نزدیک حقیر اور بےقیمت ہوگیا تو انہوں نے اسے پھینک دیا، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس کی بےقیمت ہونے کی بنیاد ہی پر لوگوں نے اسے پھینک دیا ہے، آپ نے فرمایا: دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ حقیر اور بےوقعت ہے جتنا یہ اپنے لوگوں کے نزدیک حقیر اور بےوقعت ہے ۔

Sayyidina Mustawrid ibn Shaddad (RA) reported that he was among the unit that accompanied Allah;s Messenger ﷺ who stopped at a dead lamb. He said, “ Do you see how its owners have abandoned it as worthless?” They said, “ O Messenger ﷺ of Allah ,they threw it away because it is worthless” He said , “ The world is worthless in Allah;s sight more than this lamb to its owner” [ Ibn e Majah 4111, Ahmed 18035] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (4111)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2321
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - مستورد ؓ کی حدیث حسن ہے، ٢ - اس باب میں جابر اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الزہد ٣ (٤١١١) (تحفة الأشراف: ١١٢٥٨) وانظر مسند احمد (٤/٢٢٩، ٢٣٠) (صحیح )