Sunan At-Tirmidhi 2201

فتنوں کا بیان

2201Sunan At-Tirmidhi

قتل کے بارے میں

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ، رَدَّهُ إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، رَدَّهُ إِلَى مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، رَدَّهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعِبَادَةُ فِي الْهَرْجِ كَالْهِجْرَةِ إِلَيَّ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْمُعَلَّى.

معقل بن یسار ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: قتل و خوں ریزی کے زمانہ میں عبادت کرنا میری طرف ہجرت کرنے کے مانند ہے ١ ؎۔

Sayyidina Ma’qil ibn Yasari reported the Prophet ﷺ as saying, ‘Worship during harj will be like making hijrah to me.” (Harj is turmoil, killing, and hijrah is migration). [Muslim 2348]

صحيح، ابن ماجة (3985)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2201
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث صحیح غریب ہے، ٢ - ہم اسے صرف حماد بن زید کی روایت سے جانتے ہیں، جسے وہ معلی سے روایت کرتے ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: قتل و خوں ریزی یعنی فتنہ کے زمانہ میں فتنہ سے دور رہ کر عبادت میں مشغول رہنا مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کے مثل ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الفتن ٢٦ (٢٩٤٨)، سنن ابن ماجہ/الفتن ١٤ (٣٩٨٥) (تحفة الأشراف: ١١٤٧٦)، و مسند احمد (٥/٢٥) (صحیح )