Sunan At-Tirmidhi 232

نماز کا بیان

232Sunan At-Tirmidhi

وہ شخص جس کے ساتھ نماز پڑھنے والا ایک ہی آدمی ہو

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ: فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسِي مِنْ وَرَائِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ، قَالُوا: إِذَا كَانَ الرَّجُلُ مَعَ الْإِمَامِ يَقُومُ عَنْ يَمِينِ الْإِمَامِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ایک رات میں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، میں جا کر آپ کے بائیں جانب کھڑا ہوگیا تو رسول اللہ ﷺ نے پیچھے سے میرا سر پکڑا اور مجھے اپنے دائیں طرف کرلیا۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that he joined the Prophet ﷺ in prayer one night. He stood to the Prophet’s ﷺ left but he held his head from behind and brought him to his right side.’

صحيح، صحيح أبي داود (1237)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 232
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- ابن عباس ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں انس ؓ سے بھی حدیث آئی ہے، ٣- صحابہ کرام اور ان کے بعد والے اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ جب ایک آدمی امام کے ساتھ ہو تو وہ امام کے دائیں جانب کھڑا ہو۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/العلم ٤١ (١١٧)، والوضوء ٥ (١٣٨)، والأذان ٥٧ (٦٩٧)، و (٦٩٨)، ٥٩ (٦٩٩)، و ٧٧ (٧٢٦)، و ٧٩ (٧٢٨)، و ١٦١ (٨٥٩)، والوتر ١ (٩٩٢)، والعمل فی الصلاة ١ (١١٩٨)، وتفسیر آل عمران ١٩ (٤٥٧١)، و ٢٠ (٤٥٧٢)، واللباس ٧١ (٥٩١٩)، والدعوات ١٠ (٦٣١٩)، صحیح مسلم/المسافرین ٢٦ (٧٦٣)، سنن ابی داود/ الصلاة ٧٠ (٦١٠)، و ٣١٦ (١٣٦٤)، سنن النسائی/الغسل ٢٩ (٤٤٣)، الإمامة ٢٢ (٨٠٧)، وقیام اللیل ٩ (١٦٢١)، ( تحفة الأشراف: ٦٣٥٦)، مسند احمد (١/٢١٥، ٢٥٢، ٢٨٥، ٢٨٧، ٣٤١، ٣٤٧، ٣٥٤، ٣٥٧، ٣٦٠، ٣٦٥)، سنن الدارمی/الصلاة ٤٣ (١٢٩٠) (صحیح)