Sunan At-Tirmidhi 208

نماز کا بیان

208Sunan At-Tirmidhi

جب موذن اذان دے تو سننے والا کیا کہے

حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ. ح قَالَ: وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا سَمِعْتُمُ النِّدَاءَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي رَافِعٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَأُمِّ حَبِيبَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ، وَعَائِشَةَ، وَمُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، وَمُعَاوِيَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَهَكَذَا رَوَى مَعْمَرٌ وَغَيْرُ وَاحِدٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ مِثْلَ حَدِيثِ مَالِكٍ، وَرَوَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ الزُّهْرِيِّ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرِوَايَةُ مَالِكٍ أَصَحُّ.

ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم اذان سنو تو ویسے ہی کہو جیسے مؤذن کہتا ہے ۔

Sayyidina Abu Saeed (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “When you hear the adhan, say just as the muadhdhin says.”

صحيح، ابن ماجة (720)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 208
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- ابوسعید ؓ والی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابورافع، ابوہریرہ، ام حبیبہ، عبداللہ بن عمرو، عبداللہ بن ربیعہ، عائشہ، معاذ بن انس اور معاویہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- معمر اور کئی رواۃ نے زہری سے مالک کی حدیث کے مثل روایت کی ہے، عبدالرحمٰن بن اسحاق نے اس حدیث کو بطریق: «الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة عن النبي صلی اللہ عليه وسلم» روایت کیا ہے، مالک والی روایت سب سے صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: عمر ؓ کی روایت میں جس کی تخریج مسلم نے کی ہے «سوی الحيعلتين فيقول لا حول ولا قوة إلا بالله» یعنی: «حي علی الصلاة اور حي علی الفلاح» کے علاوہ، ان پر «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہے کے الفاظ وارد ہیں جس سے معلوم ہوا کہ «حي علی الصلاة اور حي علی الفلاح» کے کلمات اس حکم سے مستثنیٰ ہیں، ان دونوں کلموں کے جواب میں سننے والا «لاحول ولا قوۃ الا باللہ» کہے گا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ٧ (٦١١)، صحیح مسلم/الصلاة ٧ (٣٨٣)، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٦ (٥٢٢)، سنن النسائی/الأذان ٣٣ (٦٧٤)، سنن ابن ماجہ/الأذان ٤ (٧٢٠)، ( تحفة الأشراف: ٤١٥٠)، موطا امام مالک/الصلاة ١ (٢)، مسند احمد (٣/٦، ٥٣، ٧٨)، سنن الدارمی/الصلاة ١٠ (١٢٣٤) (صحیح)