Sunan At-Tirmidhi 1826

کھانے کا بیان

1826Sunan At-Tirmidhi

مرغی کھانا

حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَىأَبِي مُوسَى وَهُوَ يَأْكُلُ دَجَاجَةً، فَقَالَ: ادْنُ فَكُلْ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُهُ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ زَهْدَمٍ وَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ زَهْدَمٍ، وَأَبُو الْعَوَّامِ هُوَ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ.

زہدم جرمی کہتے ہیں کہ میں ابوموسیٰ کے پاس گیا، وہ مرغی کھا رہے تھے، کہا: قریب ہوجاؤ اور کھاؤ اس لیے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسے کھاتے دیکھا ہے ١ ؎۔

Zahdam Jarmi narrated visited Abu Musa (RA) . He was eating a chicken, He said, Come closer and eat. I had seen Allah’s Messenger ﷺ eat it.” [Bukhari 4385, Muslim 1649]

صحيح، الإرواء (2499)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1826
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن ہے، زہدم سے یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی آئی ہے، ہم اسے صرف زہدم ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دوست کے گھر اس کے کھانے کے وقت میں جانا صحیح ہے، نیز کھانے والے کو چاہیئے کہ آنے والے مہمان کو اپنے ساتھ کھانے میں شریک کرے، اگرچہ کھانے کی مقدار کم ہو، اس لیے کہ اجتماعی شکل میں کھانا نزول برکت کا سبب ہے، یہ بھی معلوم ہوا کہ مرغ کا گوشت حلال ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المغازي ٧٤ (٤٣٨٥)، والصید ٢٦ (٥٥١٧، ٥٥١٨)، و کفارات الأیمان ١٠ (٦٧٢١)، صحیح مسلم/الأیمان ٣ (١٦٤٩/٩)، سنن النسائی/الصید ٣٣ (٤٣٥١)، (تحفة الأشراف: ٨٩٩٠) (صحیح )