Sunan At-Tirmidhi 1806

کھانے کا بیان

1806Sunan At-Tirmidhi

لہسن اور پیاز کھانے کی کراہت

حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ قَالَ أَوَّلَ مَرَّةٍ الثُّومِ ثُمَّ قَالَ الثُّومِ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ فَلَا يَقْرَبْنَا فِي مَسْجِدِنَا ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ، وَأَبِي أَيُّوبَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، وَقُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ الْمُزَنِيِّ، وَابْنِ عُمَرَ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص ان میں سے لہسن کھائے، یا لہسن، پیاز اور گندنا ١ ؎ - کھائے وہ ہماری مسجدوں میں ہمارے قریب نہ آئے ٢ ؎۔

Sayyidina Jabir (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, ‘If anyone eats this” the narrator said, “Garlic” The first time, but named garlic and onion and leek the second time must not come near us in our mosque.” [Bukhari 855, Muslim 564]

صحيح، الإرواء (547)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1806
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں عمر، ابوایوب، ابوہریرہ، ابو سعید خدری، جابر بن سمرہ، قرہ بن ایاس مزنی اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: بدبودار سبزیاں یا ایسی چیزیں جن میں بدبو ہوتی ہے۔ ٢ ؎: بعض احادیث میں «فلا یقربن المساجد» ہے، اس حدیث کا مفہوم یہی ہے کہ لہسن، پیاز اور اسی طرح کی بدبودار چیزیں کھا کر مسجدوں میں نہ آیا جائے، کیونکہ فرشتے اس سے اذیت محسوس کرتے ہیں۔ دیگر بدبودار کھانے اور بیڑی سگریٹ وغیرہ بھی اس میں شامل ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ١٦ (٨٥٤)، والأطعمة ٤٩ (٥٤٥٢)، والاعتصام ٢٤ (٧٣٥٩)، صحیح مسلم/المساجد ١٧ (٥٦٤)، سنن ابی داود/ الأطعمة ٤١ (٣٨٢٢)، سنن النسائی/المساجد ١٦ (٧٠٨)، (تحفة الأشراف: ٢٤٤٧)، و مسند احمد (٣/٣٧٤، ٣٨٧) (صحیح )