Sunan At-Tirmidhi 1733

لباس کا بیان

1733Sunan At-Tirmidhi

اون کالباس پہننا

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ كِسَاءً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا، فَقَالَتْ: قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَلِيٍّ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَحَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ابوبردہ کہتے ہیں کہ عائشہ ؓ نے ہمارے سامنے ایک اونی چادر اور موٹا تہ بند نکالا اور کہا: رسول اللہ ﷺ کی وفات انہی دونوں کپڑوں میں ہوئی ١ ؎۔

Sayyidina Abu Burdah (RA) narrated: Sayyidah Ayshah (RA) showed us a woollen cloak and a lower wrapper for the body of thick coarse cloth, saying, Allah’s Messenger ﷺ died in these two garments.” [Bukhari 3108, Muslim 2080, Ibn e Majah 3551]

صحيح، ابن ماجة (3551)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1733
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - عائشہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں علی اور ابن مسعود ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: نبی اکرم ﷺ نے یہ دعا کی تھی کہ «اللهم أحيني مسكينا وأمتني مسكينا» اللہ مجھے مسکین کی زندگی عطا کر اور اسی حالت میں میری وفات ہو، اللہ نے آپ کی یہ دعا قبول کی چناچہ آپ کی وفات حدیث میں مذکور دو معمولی کپڑوں میں ہوئی، غور کا مقام ہے کہ آپ زہد کے کس مقام پر فائز تھے، اور دنیاوی مال و متاع سے کس قدر دور رہتے تھے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الخمس ٥ (٣١٠٨)، واللباس ١٩ (٥٨١٨)، صحیح مسلم/اللباس ٦ (٢٠٨٠)، سنن ابی داود/ اللباس ٨ (٤٠٣٦)، سنن ابن ماجہ/اللباس ١ (٣٥٥١)، (تحفة الأشراف: ١٧٦٩٣)، و مسند احمد (٦/٣٢، ١٣١) (صحیح )