Sunan At-Tirmidhi 1707

جہاد کا بیان

1707Sunan At-Tirmidhi

اللہ تعالیٰ کی نا فرمانی میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ عَلَى الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ فِيمَا أَحَبَّ وَكَرِهَ، مَا لَمْ يُؤْمَرْ بِمَعْصِيَةٍ، فَإِنْ أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ، فَلَا سَمْعَ عَلَيْهِ وَلَا طَاعَةَ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَلِيٍّ، وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، وَالْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تک معصیت کا حکم نہ دیا جائے مسلمان پر سمع و طاعت لازم ہے خواہ وہ پسند کرے یا ناپسند کرے، اور اگر اسے معصیت کا حکم دیا جائے تو نہ اس کے لیے سننا ضروری ہے اور نہ اطاعت کرنا ١ ؎۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, ‘It is incumbent on a Muslim person to listen and obey whether he likes it or hates it as long as he is not commanded to commit sin. If he is given command to sin then he must neither listen nor obey.” [Muslim 1839]

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1707
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں علی، عمران بن حصین اور حکم بن عمر و غفاری ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی امام کا حکم پسندیدہ ہو یا ناپسندیدہ اسے بجا لانا ضروری ہے، بشرطیکہ معصیت سے اس کا تعلق نہ ہو، اگر معصیت سے متعلق ہے تو اس سے گریز کیا جائے گا، لیکن ایسی صورت سے بچنا ہے جس سے امام کی مخالفت سے فتنہ و فساد کے رونما ہونے کا خدشہ ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجہاد ١٠٨ (٢٩٥٥)، والأحکام ٤ (٧١٤٤)، صحیح مسلم/الإمارة ٨ (١٨٣٩)، سنن ابی داود/ الجہاد ٩٦ (٢٦٢٦)، سنن النسائی/البیعة ٣٤ (٤٢١١)، سنن ابن ماجہ/الجہاد ٤٠ (٢٨٦٤)، (تحفة الأشراف: ٨٠٨٨)، و مسند احمد (٢/١٧، ٤٢) (صحیح )