Sunan At-Tirmidhi 1676

جہاد کا بیان

1676Sunan At-Tirmidhi

عزوات نبوی کی تعداد۔

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، وَأَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، قَالَ: كُنْتُ إِلَى جَنْبِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، فَقِيلَ لَهُ: كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةٍ ؟ قَالَ: تِسْعَ عَشْرَةَ ، فَقُلْتُ: كَمْ غَزَوْتَ أَنْتَ مَعَهُ ؟ قَالَ: سَبْعَ عَشْرَةَ ، قُلْتُ: أَيَّتُهُنَّ كَانَ أَوَّلَ ؟ قَالَ: ذَاتُ الْعُشَيْرِ، أَوْ الْعُشَيْرَةِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ابواسحاق سبیعی کہتے ہیں کہ میں زید بن ارقم ؓ کے بغل میں تھا کہ ان سے پوچھا گیا: نبی اکرم ﷺ نے کتنے غزوات کیے؟ کہا: انیس ١ ؎، میں نے پوچھا: آپ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کتنے غزوات میں شریک رہے؟ کہا: سترہ میں، میں نے پوچھا: کون سا غزوہ پہلے ہوا تھا؟ کہا: ذات العشیر یا ذات العشیرہ۔

Abu Ishaq said that he was with Sayyidina Zayd ibn Arqam when he was asked about the number of the Prophet’s battles. He said, “They were nineteen ghazwat (battles).” Abu Ishaq asked, “In how many did you participate with him?” He said, “Seventeen.” He asked, “Which was the first?” He said, “Dhat ul-Ushayra” or, he said, “Dhat ul-Usayra.” [Bukhari 3949, Muslim 1254]

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1676
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: مراد وہ غزوات ہیں جن میں نبی اکرم ﷺ خود شریک رہے، خواہ قتال کیا ہو یا نہ کیا ہو، صحیح مسلم میں جابر ؓ سے مروی ہے کہ غزوات کی تعداد اکیس ( ٢١ ) ہے، ایسی صورت میں ممکن ہے زید بن ارقم نے دوکا تذکرہ جنہیں غزوہ ابوا اور غزوہ بواط کہا جاتا ہے اس لیے نہ کیا ہو کہ ان کا معاملہ ان دونوں کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے ان سے مخفی رہ گیا ہو۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المغازي ١ (٣٩٤٩)، و ٧٧ (٤٤٠٤)، و ٨٩ (٤٤٧١)، صحیح مسلم/الحج ٣٥ (١٢٥٤)، والجہاد ٤٩ (١٢٥٤/١٤٣)، (تحفة الأشراف: ٣٦٧٩) (صحیح )