Sunan At-Tirmidhi 1663

جہاد کا بیان

1663Sunan At-Tirmidhi

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِلشَّهِيدِ عِنْدَ اللَّهِ سِتُّ خِصَالٍ: يُغْفَرُ لَهُ فِي أَوَّلِ دَفْعَةٍ، وَيَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُجَارُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَيَأْمَنُ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ الْيَاقُوتَةُ مِنْهَا خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، وَيُزَوَّجُ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، وَيُشَفَّعُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَقَارِبِهِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.

مقدام بن معدیکرب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک شہید کے لیے چھ انعامات ہیں، ( ١ ) خون کا پہلا قطرہ گرنے کے ساتھ ہی اس کی مغفرت ہوجاتی ہے، ( ٢ ) وہ جنت میں اپنی جگہ دیکھ لیتا ہے، ( ٣ ) عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے، ( ٤ ) «فزع الأكبر» (عظیم گھبراہٹ والے دن) سے مامون رہے گا، ( ٥ ) اس کے سر پر عزت کا تاج رکھا جائے گا جس کا ایک یاقوت دنیا اور اس کی ساری چیزوں سے بہتر ہے، ( ٦ ) بہتر ( ٧٢ ) جنتی حوروں سے اس کی شادی کی جائے گی، اور اس کے ستر رشتہ داروں کے سلسلے میں اس کی شفاعت قبول کی جائے گی ١ ؎۔

Sayyidina Miqdam ibn Ma’dikarib (RA) reported that Allah’s Messenge ﷺ said, “There are with Allah six blessings for the martyr. (1) He is forgiven with the first drop of blood. (2) He is shown his abode in paradise. (3) He is preserved from the torment of the grave and is safe from the great fear on the Day of Resurrection. (4) A crown of honour ingrained with pearl is placed on his head, which is better than the world and what it contains. (5) He is married to seventy-two maidens (huris) of paradise. (6) His intercession for his seventy relatives is accepted.” [Ahmed 12013, Ibn e Majah 2799]

صحيح أحكام الجنائز (35 - 36)، التعليق الرغيب (2 / 194)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1663
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن غریب ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ چھ خصلتیں ایسی ہیں کہ شہید کے سوا اور کسی کو حاصل نہیں ہوں گی۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الجہاد ١٦ (٢٧٩٩)، (تحفة الأشراف: ١١٥٥٦)، و مسند احمد (٤/١٣١) (صحیح )