Sunan At-Tirmidhi 1654

جہاد کا بیان

1654Sunan At-Tirmidhi(1653)

شہادت کی دعا مانگنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ كَثِيرٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ، أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ مِنْ قَلْبِهِ صَادِقًا، بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شُرَيْحٍ، وَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شُرَيْحٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ يكنى أبا شريح وهو إسكندراني، وفي الباب، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ.

سہل بن حنیف ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص سچے دل سے شہادت کی دعا مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے شہداء کے مرتبے تک پہنچا دے گا اگرچہ وہ اپنے بستر ہی پر کیوں نہ مرے ١ ؎۔

Sayyidina Sahl ibn Hunayf (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “If anyone prays to Allah sincerely from his heart for martyrdom then Allah will consign him to the ranks of martyrs even if he dies on his bed.” [Muslim 1909, Abu Dawud 1520, Muslim 3126, Ibn e Majah 2797]

صحيح، ابن ماجة (2797)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1653
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - سہل بن حنیف کی حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف عبدالرحمٰن بن شریح کی ہی روایت سے جانتے ہیں، اس حدیث کو عبدالرحمٰن بن شریح سے عبداللہ بن صالح نے بھی روایت کیا ہے، عبدالرحمٰن بن شریح کی کنیت ابوشریح ہے اور وہ اسکندرانی (اسکندریہ کے رہنے والے) ہیں، ٢ - اس باب میں معاذ بن جبل ؓ سے بھی روایت ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اگر وہ شہید ہو کر نہ مرے تو بھی وہ شہداء کے حکم میں ہوگا اور شہیدوں کا ثواب اسے حاصل ہوگا گویا شہادت کے لیے صدق دلی سے دعا کرنے کی وجہ سے اسے یہ مرتبہ حاصل ہوا۔ اللہ کی راہ میں شہادت کی دعا اہل ایمان کو کرتے ہی رہنی چاہیئے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الإمارة ٤٦ (١٩٠٩)، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٦١ (١٥٢٠)، سنن النسائی/الجہاد ٣٦ (٣١٦٤)، سنن ابن ماجہ/الجہاد ١٥ (٢٧٩٧)، (تحفة الأشراف: ٤٦٥٥)، سنن الدارمی/الجہاد ١٦ (٢٤٥١) (صحیح )