Sunan At-Tirmidhi 1581

جہاد کا بیان

1581Sunan At-Tirmidhi

قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لئے ایک جھنڈا ہوگا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْغَادِرَ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَلِيٍّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، وَأَنَسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ حَدِيثِ سُوَيْدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ ، فَقَالَ: لَا أَعْرِفُ هَذَا الْحَدِيثَ مَرْفُوعًا.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: بیشک بدعہدی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا ۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that he heard Allah’s Messenger ﷺ say, ‘On the day of Resurrection, the unfaithful will have a standard pitched for him (as a sign of disgrace). [Bukhari 3188,Muslim 1735]

صحيح، صحيح أبي داود (2461)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1581
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - میں نے محمد سے سوید کی اس حدیث کے بارے میں پوچھا جسے وہ ابواسحاق سبیعی سے، ابواسحاق نے عمارہ بن عمیر سے، عمارہ نے علی ؓ سے اور علی ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: ہر عہد توڑنے والے کے لیے ایک جھنڈا ہوگا ، محمد بن اسماعیل بخاری نے کہا: میرے علم میں یہ حدیث مرفوع نہیں ہے، ٣ - اس باب میں علی، عبداللہ بن مسعود، ابو سعید خدری اور انس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجزیة ٢٢ (٣١٨٨)، والأدب ٩٩ (٦١٧٧)، والحیل ٩ (٦٩٦٦)، والفتن ٢١ (٧١١١)، صحیح مسلم/الجہاد ٤ (١٧٣٦)، سنن ابی داود/ الجہاد ١٦٢ (٢٧٥٦)، (تحفة الأشراف: ٧٦٩٠)، و مسند احمد ٢/١٤٢) (صحیح )