انگلیوں کی دیت
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: هَذِهِ وَهَذِهِ سَوَاءٌ ، يَعْنِي: الْخِنْصَرَ، وَالْإِبْهَامَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: دیت میں یہ اور یہ برابر ہیں، یعنی چھنگلیا انگوٹھا ١ ؎۔
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “This and this are equal, meaning the little finger and the thumb.” [Bukhari 6895]
صحيح، ابن ماجة (2652)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1392
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی دونوں کی دیت دس دس اونٹ ہے، اگرچہ انگوٹھا چھنگلی سے جوڑ میں کم ہے، اس طرح انگلی کے پوروں میں کوئی پور کاٹ دیا جائے تو اس کی دیت پوری انگلی کی دیت کی ایک تہائی ہوگی، انگوٹھے کا ایک پور کاٹ دی جائے تو اس کی دیت انگوٹھے کی آدھی دیت ہوگی کیونکہ انگوٹھے میں دو ہی پور ہوتی ہے برخلاف باقی انگلیوں کے ان میں تین پور ہوتی ہیں ہاتھ اور پیر کی انگلی دونوں کا حکم ایک ہے ان میں فرق نہیں کیا جائے گا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الدیات ٢٠ (٦٨٩٥)، سنن ابی داود/ الدیات ٢٠ (٤٥٥٨)، سنن النسائی/القسامة ٤٤ (٤٨٥٢)، سنن ابن ماجہ/الدیات ١٨ (٢٦٥٢)، (تحفة الأشراف: ٦١٨٧)، و مسند احمد (١/٣٣٩)، و سنن الدارمی/الدیات ١٥ (٢٤١٥) (صحیح )