Sunan At-Tirmidhi 146

طہارت جو مروی ہیں رسول اللہ ﷺ سے

146Sunan At-Tirmidhi

اگر کوئی شخص جنبی نہ ہو تو ہر حالت میں قرآن پڑھ سکتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَعُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،وَابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلِمَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقْرِئُنَا الْقُرْآنَ عَلَى كُلِّ حَالٍ مَا لَمْ يَكُنْ جُنُبًا . قال أبو عيسى: حَدِيثُ عَلِيٍّ هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَبِهِ قَالَ: غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ، قَالُوا: يَقْرَأُ الرَّجُلُ الْقُرْآنَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ وَلَا يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ إِلَّا وَهُوَ طَاهِرٌ، وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَالشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَإِسْحَاقُ.

علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں قرآن پڑھاتے تھے۔ خواہ کوئی بھی حالت ہو جب تک کہ آپ جنبی نہ ہوتے۔

Sayyidina Ali (RA) said, “Allah’s Messenger ﷺ made us recite the Quran in every condition provided one was not sexually defiled.”

ضعيف، ابن ماجة (594)، // ضعيف سنن ابن ماجة (129)، ضعيف أبي داود (39/229) نحوه، المشکاة (460)، الإرواء (192 و 485)، ضعيف سنن النسائي برقم (9/265) وهو في ضعيف ابن ماجة بلفظين هما لا يحجبه - أو يحجزه - عن القرآن شيء إلا الجنابة، ولفظ لا يقرأ القرآن الجنب ولا الحائض //صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 146
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- علی ؓ کی یہ حدیث حسن صحیح ہے ١ ؎، ٢- صحابہ کرام اور تابعین میں سے کئی اہل علم کا یہی قول ہے کہ آدمی وضو کے بغیر قرآن پڑھ سکتا ہے، لیکن مصحف میں دیکھ کر اسی وقت پڑھے جب وہ باوضو ہو۔ سفیان ثوری، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی یہی قول ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: بلکہ ضعیف ہے جیسا کہ تخریج میں گزرا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ الطہارة ٩١ (٢٢٩)، سنن النسائی/الطہارة ١٧١ (٢٦٦، ٢٦٧)، سنن ابن ماجہ/الطہارة ١٠٥ (٥٩٤)، ( تحفة الأشراف: ١٠١٨٦) (ضعیف) (سند میں عبداللہ بن سلمہ کا حافظہ آخری دور میں کمزور ہوگیا تھا، اور یہ روایت اسی دور کی ہے)