Sunan At-Tirmidhi 1207

خرید وفروخت کا بیان

1207Sunan At-Tirmidhi

جھوٹ اور جھوٹی گواہی دینے کی مذمت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَبَائِرِ، قَالَ: الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ، وَقَوْلُ الزُّورِ . قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، وَأَيْمَنَ بْنِ خُرَيْمٍ، وَابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.

انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے کبیرہ گناہوں ١ ؎ سے متعلق فرمایا: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، کسی کو (ناحق) قتل کرنا اور جھوٹی بات کہنا (کبائر میں سے ہیں ٢ ؎ ) ۔

Sayyidina Anas (RA) reported from the Prophet ﷺ concerning major sins that he said, ‘(They are:) associating with Allah, disobedience and ingratitude to parents, killing someone and falsehood.” [Ahmed 12338, Bukhari 2653, Muslim 88, Nisai 4016, Tirmidhi 3029] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح غاية المرام (277)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1207
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - انس کی حدیث حسن صحیح غریب ہے، ٢ - اس باب میں ابوبکرہ، ایمن بن خریم اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: کبیرہ گناہ وہ ہے جس کے ارتکاب پر قرآن کریم یا حدیث شریف میں سخت وعید وارد ہو۔ ٢ ؎: کبیرہ گناہ اور بھی بہت سارے ہیں یہاں موقع کی مناسبت سے چند ایک کا تذکرہ فرمایا گیا ہے، یا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ چند مذکورہ گناہ کبیرہ گناہوں میں سب سے زیادہ خطرناک ہیں۔ یہاں مولف کے اس حدیث کو کتاب البیوع میں ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خرید و فروخت میں بھی جھوٹ کی وہی قباحت ہے جو عام معاملات میں ہے، مومن تاجر کو اس سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الشہادات ١٠ (٢٦٥٣)، والأدب ٦ (٦٨٧١)، صحیح مسلم/الإیمان ٣٨ (٨٨)، سنن النسائی/المحاربہ (تحریم الدم) ٣ (٤٠١٥)، والقسامة ٤٨ (٤٨٧١)، (التحفہ: ١٠٧٧) مسند احمد ٣/١٣١، ١٣٤) والمؤلف في تفسیر النساء (٣٠١٨) (صحیح )