Sunan At-Tirmidhi 1186

طلاق اور لعان کا بیان

1186Sunan At-Tirmidhi

خلع لینے والی عورتیں

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُزَاحِمُ بْنُ ذَوَّادِ بْنِ عُلْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي الْخَطَّابِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْمُخْتَلِعَاتُ هُنَّ الْمُنَافِقَاتُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ وَرُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا مِنْ غَيْرِ بَأْسٍ لَمْ تَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ .

ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: خلع لینے والی عورتیں منافق ہیں ١ ؎۔

Sayyidina Thawban reported that the Prophet ﷺ said, “Woman who seek divorce are hypocrites.” [Ahmed 3369]

صحيح، الصحيحة (633)، المشکاة (3290 / التحقيق الثانی)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1186
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث اس طریق سے غریب ہے، اس کی سند قوی نہیں ہے، ٢- نبی اکرم ﷺ سے یہ بھی مروی ہے آپ نے فرمایا: جس عورت نے بلا کسی سبب کے اپنے شوہر سے خلع لیا، تو وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گی ۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بطور زجر و توبیخ کہا ہے یعنی یہ عورتیں ایسی ہیں جو جنت میں دخول اوّلی کی مستحق نہیں قرار پائیں گی کیونکہ بظاہر یہ اطاعت گزار ہیں لیکن باطن میں نافرمان ہیں۔ اور یہ ارشاد بغیر کسی معقول وجہ کے خلع لینے والی عورتوں کے بارے میں ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ٢٠٩٢) (صحیح) (متابعت اور شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کے راوی ” لیث بن ابی سلیم “ ضعیف، اور ” ابو الخطاب “ مجہول ہیں، ملاحظہ: صحیحہ رقم: ٦٣٢)