Sunan At-Tirmidhi 1046

جنازوں کا بیان

1046Sunan At-Tirmidhi

میت کو قبر میں اتارتے وقت کیا کہا جائے

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أُدْخِلَ الْمَيِّتُ الْقَبْرَ قال، وَقَالَ أَبُو خَالِدٍ: مَرَّةً إِذَا وُضِعَ الْمَيِّتُ فِي لَحْدِهِ قَالَ مَرَّةً: بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ ، وَقَالَ مَرَّةً: بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ أَبُو الصِّدِّيقِ النَّاجِيُّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا أَيْضًا.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب میت قبر میں داخل کردی جاتی (اور کبھی راوی حدیث ابوخالد کہتے) جب میت اپنی قبر میں رکھ دی جاتی تو آپ کبھی: «بسم اللہ وبالله وعلی ملة رسول الله»، پڑھتے اور کبھی «بسم اللہ وبالله وعلی سنة رسول اللہ صلی اللہ عليه وسلم» اللہ کے نام سے، اللہ کی مدد سے اور رسول اللہ ﷺ کے طریقہ پر میں اسے قبر میں رکھتا ہوں پڑھتے۔

Sayyidina Ibn Umar (RA) narrated that when the corpse was put in the grave----in the version of Abu Khalid the words are slightly different with same meaning----the Prophet ﷺ said once: In the name of Allah, at His command and on the Shariah of Allah’s Messenger: And (Abu Khalid’s version) said once: In the Shariah of Allah, at His command, according to the sunnah of Allah’s Messenger ﷺ [Abu Dawud 3213, Ibn e Majah 1550]

صحيح، ابن ماجة (1550)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1046
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث اس طریق سے حسن غریب ہے، ٢- یہ حدیث دوسرے طریق سے بھی ابن عمر سے مروی ہے، انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے اور اسے ابوالصدیق ناجی نے بھی ابن عمر سے روایت کیا ہے اور انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے، ٣- نیز یہ صدیق الناجی کے واسطہ سے ابن عمر سے بھی موقوفاً مروی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الجنائز ٣٨ (١٥٥٠) (تحفة الأشراف: ٧٦٤٤) (صحیح)