Sunan At-Tirmidhi 1013

جنازوں کا بیان

1013Sunan At-Tirmidhi

جنازے کے پیچھے سواری پر سوار ہو کر جانے کی اجازت

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، قَال: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، يَقُولُ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةِ أَبِي الدَّحْدَاحِ وَهُوَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ يَسْعَى وَنَحْنُ حَوْلَهُ وَهُوَ يَتَوَقَّصُ بِهِ .

جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ابودحداح کے جنازے میں تھے، آپ لوٹتے وقت ایک گھوڑے پر سوار تھے جو تیز چل رہا تھا، ہم اس کے اردگرد تھے اور وہ آپ کو لے کر اچھلتے ہوئے چل رہا تھا۔

Simak ibn Harb reported having heard Sayyidina Jabir ibn Samurah (RA) say, “We were with the Prophet ﷺ in the funeral of Ibn Dahdah, and he was on horseback and it was at a running pace. We were around him. He drove it at a small pace.” [Ahmed20877, Muslim 965, Abu Dawud 3178, Nisai 2022]

صحيح الأحكام (75)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1013
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الجنائز ٢٨ (٩٦٥)، سنن ابی داود/ الجنائز ٤٨ (٣١٧٨)، مسند احمد (٥/٩٠) (تحفة الأشراف: ٢١٨٠) (صحیح) وأخرجہ: سنن النسائی/الجنائز ٩٥ (٢٠٢٨) من غیر ہذا الوجہ۔