Sunan An Nasai 5740

کتاب الا شربة

5740Sunan An Nasai

حلال نبیذ اور حرام نبیذ کا بیان

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُطِيعٌ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَشْرَبُهُ مِنَ الْغَدِ وَمِنْ بَعْدِ الْغَدِ، فَإِذَا كَانَ مَسَاءُ الثَّالِثَةِ، فَإِنْ بَقِيَ فِي الْإِنَاءِ شَيْءٌ لَمْ يَشْرَبُوهُ أُهَرِيقَ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے لیے نبیذ تیار کی جاتی تھی، آپ اسے دوسرے دن اور تیسرے دن پیتے ١ ؎، جب تیسرے دن کی شام ہوتی اور اگر اس میں سے کچھ برتن میں بچ گئی ہوتی تو اسے نہیں پیتے بلکہ بہا دیتے۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "Nabidh would be made for the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and he would drink it in the morning, and on the following morning. Then on the evening before the third day, if there was anything left in the vessel, they would not drink it and it would be thrown away.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5737
Notes · وضاحت
١ ؎: صحیح مسلم میں عائشہ ؓ کی حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے لیے ہم نبیذ تیار کرتے جسے آپ ایک دن اور رات تک پیتے، تو یہ حدیث ابن عباس ؓ کی اس حدیث کے معارض نہیں ہے کیونکہ عائشہ ؓ کی حدیث میں اس سے زیادہ مدت تک پینے کی نفی نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأشربة ٩ (٢٠٠٤)، سنن ابی داود/الأشربة ١٠ (٣٧١٣)، سنن ابن ماجہ/الأشربة ١٢ (٣٣٩٩)، (تحفة الأشراف: ١١٠٦٢)، مسند احمد (١/٢٣٢، ٢٤٠، ٢٨٧) (صحیح )