Sunan An Nasai 5674

کتاب الا شربة

5674Sunan An Nasai

شراب پینے والے کی توبہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنِيمَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ لَمْ يَتُبْ مِنْهَا حُرِمَهَا فِي الْآخِرَةِ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے دنیا میں شراب پی پھر توبہ نہیں کی تو وہ آخرت میں اس سے محروم رہے گا ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Umar that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever drinks Khamr in this world and does not repent from that, will be denied it in the Hereafter.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5671
Notes · وضاحت
١ ؎: اگرچہ وہ جنت میں داخل ہوجائے، کیونکہ اس نے جنت کا اپنا حق لینے میں دنیا میں عجلت سے کام لیا، یہ ایسے ہی جیسے ریشم کے بارے میں مسند طیالسی میں ایک حدیث ہے (نمبر ٢٢١٧ ) کہ جو دینا میں ریشم پہنے گا وہ آخرت میں اسے نہیں پہن سکے گا گرچہ اس میں داخل ہوجائے، دیگر اہل جنت تو پہنیں گے مگر وہ نہیں پہن سکے گا۔ (ابن حبان نے اس حدیث کی تصحیح کی ہے ٧ /٢٩٧)۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأشربة ١ (٥٥٧٥)، سنن ابن ماجہ/الأشربة ١ (٣٣٧٣)، (تحفة الأشراف: ٨٣٥٩)، مسند احمد (٢/١٩، ٢٢، ٢٨) (صحیح )