شوہر کی وفات کی وجہ سے عدت گزارنے والی خاتون کو چاہیے کہ وہ عدت مکمل ہونے تک اپنے گھر میں رہے
فارعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر (بھاگے ہوئے) غلاموں کی تلاش میں نکلے (جب وہ ان کے سامنے آئے) تو انہوں نے انہیں قتل کردیا۔ (شعبہ اور ابن جریج کہتے ہیں : اس عورت کا گھر دور (آبادی کے ایک سرے پر) تھا، وہ عورت اپنے ساتھ اپنے بھائی کو لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور آپ سے گھر کے الگ تھلگ ہونے کا ذکر کیا (کہ وہاں گھر والے کے بغیر عورت کا تنہا رہنا ٹھیک نہیں ہے) آپ نے اسے (وہاں سے ہٹ کر رہنے کی) رخصت دے دی۔ پھر جب وہ (گھر جانے کے لیے) لوٹی تو آپ نے اسے بلایا اور فرمایا : تم اپنے گھر ہی میں رہو یہاں تک کہ کتاب اللہ (قرآن) کی مقرر کردہ عدت کی مدت پوری ہوجائے۔ (اس کے بعد تم آزاد ہو جہاں چاہو رہو) ۔
It was narrated from Al-Fariah bint Malik that her husband went out to pursue some slaves and they killed him. Shubah and Ibn Juraij said: "She was in a remote house. She came with her brothers to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and told him (about the situation) and he granted her a concession. When she was leaving he called her back and said: Stay in your house until the term prescribed is fulfilled.
About this hadith: grade, notes, sources
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3528