بڑے کو دودھ پلانے سے متعلق
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ نَافِعٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ، تَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: جَاءَتْ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَرَى فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ مِنْ دُخُولِ سَالِمٍ عَلَيَّ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْضِعِيهِقُلْتُ: إِنَّهُ لَذُو لِحْيَةٍفَقَالَ: أَرْضِعِيهِ يَذْهَبْ مَا فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ، قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا عَرَفْتُهُ فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ بَعْدُ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ سہلہ بنت سہیل ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا: اللہ کے رسول! سالم جب میرے پاس آتے ہیں تو میں (اپنے شوہر) ابوحذیفہ ؓ کے چہرے پر (ناگواری) دیکھتی ہوں (اور ان کا آنا ناگزیر ہے) ١ ؎ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم انہیں دودھ پلا دو ، میں نے کہا: وہ تو ڈاڑھی والے ہیں، (بچہ تھوڑے ہیں) ، آپ نے فرمایا: (پھر بھی) دودھ پلا دو، دودھ پلا دو گی تو ابوحذیفہ ؓ کے چہرے پر جو تم (ناگواری) دیکھتی ہو وہ ختم ہوجائے گی ، سہلہ ؓ کہتی ہیں: اللہ کی قسم! دودھ پلا دینے کے بعد پھر میں نے ابوحذیفہ ؓ کے چہرے پر کبھی کوئی ناگواری نہیں محسوس کی۔
Zainab bint Abi Salamah said: "I heard Aisha, the wife of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) say: Sahlah bint Suhail came to the Messenger of Allah and said: O Messenger of Allah, I see (displeasure) in the face of Abu Hudhaifah when Salim enters upon me. The Messenger of Allah said: Breast-feed him. She said: He has a beard. He said: Breast-feed him, and that will take away (the displeasure) in the face of Abu Hudhaifah. She said: By Allah, I never saw that on the face of Abu Hudhaifah after that.