Sunan An Nasai 3311

نکاح سے متعلقہ احادیث

3311Sunan An Nasai

کتنا دودھ پی لینے سے حرمت ہوتی ہے؟

أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ فِيمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَقَالَ الْحَارِثُ: فِيمَا أُنْزِلَ مِنَ الْقُرْآنِ عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ ثُمَّ نُسِخْنَ بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ مِمَّا يُقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ.

ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں اللہ عزوجل نے جو نازل فرمایا اس میں یہ (حارث کی روایت میں قرآن میں جو نازل ہوا اس میں تھا) عشر رضعات معلومات يحرمن (دس (واضح) معلوم گھونٹ نکاح کو حرام کردیں گے) ، پھر یہ دس گھونٹ منسوخ کر کے پانچ معلوم گھونٹ کردیا گیا (یعنی خمس رضعات معلومات) ۔ پھر رسول اللہ ﷺ کا انتقال ہوگیا، اور یہ آیت قرآن میں پڑھی جاتی رہی ١ ؎۔

It was narrated that Aishah said: "One of the things that Allah, the Mighty and Sublime, revealed" (one of the narrators) Al-Harith said (in his narration): "One of the things that were revealed in the Quran"- "was that ten known breast-feedings make marriage prohibited, then that was abrogated and changed to five known breast-feedings. Then the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) passed away when this was something that was still being recited in the Quran.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3307
Notes · وضاحت
١ ؎: آپ کے انتقال کے قریبی زمانہ میں پانچ گھونٹ کی بھی آیت منسوخ ہوگئی، لیکن جنہیں بروقت اس کے منسوخ ہونے کا پتہ نہ چل سکا، انہوں نے اس کے پڑھے جانے کا ہی ذکر کردیا ہے۔ پھر جب انہیں منسوخ ہونے کا علم ہوگیا تو انہوں نے بھی اس کا پڑھنا ( و لکھنا ) ترک کردیا۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الرضاع ٦ (١٤٥٢)، سنن ابی داود/النکاح ١١ (٢٠٦٢)، سنن الترمذی/الرضاع ٣ (١١٥٠)، سنن ابن ماجہ/النکاح ٣٥ (١٩٤٢)، (تحفة الأشراف: ١٧٨٩٧)، موطا امام مالک/الرضاع ١ (١)، سنن الدارمی/النکاح ٤٩ (٢٢٩٩) (صحیح )