Sunan An Nasai 3255

نکاح سے متعلقہ احادیثMarriage (Nikah)
صحیح

اگر کسی خاتون کو پیغام نکاح دیا جائے تو وہ نماز پڑھے اور استخارہ کرے

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب زینب رضی اللہ عنہا کی عدت پوری ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے زید رضی اللہ عنہا کو ان کے پاس بھیجا کہ جا کر انہیں میرے لیے رشتہ کا پیغام دو ۔ زید (رض) کہتے ہیں : میں گیا اور میں نے کہا : زینب خوش ہوجاؤ! رسول اللہ ﷺ نے مجھے تمہارے پاس نکاح کا پیغام دے کر بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا : میں کچھ نہیں کرنے کی جب تک میں اپنے رب سے مشورہ نہ کرلوں (یہ کہہ کر) وہ اپنے مصلی پر (صلاۃ استخارہ پڑھنے) کھڑی ہوگئیں، (ادھر اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کا نکاح ان سے آسمان پر ہی کردیا) ، اور قرآن نازل ہوگیا : فلما قضى زيد منہا وطرا زوجناکہا (اس آیت کے نزول کے بعد) رسول اللہ ﷺ ان کے پاس کسی حکم و اجازت (یعنی رسمی ایجاب و قبول کے بغیر تشریف لائے، اور) ان سے خلوت میں ملے۔

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: لَمَّا انْقَضَتْ عِدَّةُ زَيْنَبَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْدٍ: اذْكُرْهَا عَلَيَّ، قَالَ زَيْدٌ: فَانْطَلَقْتُ، فَقُلْتُ: يَا زَيْنَبُ أَبْشِرِي أَرْسَلَنِي إِلَيْكِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُكِ، فَقَالَتْ: مَا أَنَا بِصَانِعَةٍ شَيْئًا حَتَّى أَسْتَأْمِرَ رَبِّي، فَقَامَتْ إِلَى مَسْجِدِهَا، وَنَزَلَ الْقُرْآنُ وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَخَلَ بِغَيْرِ أَمْرٍ.

It was narrated that Anas (RA) said: "When the Iddah of Zainab was over, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to Zaid: Propose marriage to her on my behalf. Zaid went and said: O Zainab, rejoice, for the Messenger of Allah has sent me to you to propose marriage on his behalf. She said: I will not do anything until I consult my Lord. She went to her prayer place and Quran was revealed, then the Messenger of Allah came and entered upon her without any formalities.

About this hadith: grade, notes, sources
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3251
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/النکاح ١٥ (١٤٢٨) ، (تحفة الأشراف : ٤١٠) ، مسند احمد (٣/١٩٥، ٢٤٦) (صحیح )