Sunan An Nasai 2921

میقاتوں سے متعلق احادیث

2921Sunan An Nasai

خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنے کی جگہ سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنِي السَّائِبُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَيُقِيمُهُ عِنْدَ الشُّقَّةِ الثَّالِثَةِ مِمَّا يَلِي الرُّكْنَ الَّذِي يَلِي الْحَجَرَ مِمَّا يَلِي الْبَاب، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمَا أُنْبِئْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكَانَ يُصَلِّي هَاهُنَا ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ، فَيَتَقَدَّمُ، فَيُصَلِّي.

عبداللہ بن سائب کہتے ہیں کہ وہ ابن عباس ؓ کو (جب بڑھاپے سے ان کی بینائی جاتی رہی تھی) سہارا دے کرلے جاتے اور لے کر خانہ کعبہ کے انہیں تیسرے کونے میں جو اس رکن کے قریب ہے جو حجر اسود سے متصل ہے اور بیت اللہ کے دروازے سے بھی قریب ہے کھڑا کردیتے تھے تو ابن عباس ؓ کہتے: کیا تمہیں نہیں بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہیں نماز پڑھتے تھے، وہ کہتے: جی ہاں، بتایا گیا، تو وہ آگے بڑھتے اور نماز پڑھتے۔

Muhammad bin ‘Abdullah bin As-Sa’ib narrated from his father that he used to lead Ibn ‘Abbas and make him stand at the third side (of the Ka’bah) next to the corner that is next to the Stone, in between the Stone and the door. Ibn ‘Abbas said: “Have you heard that the Messenger of Allah ﷺ used to pray here?” He said: “Yes.” So he went forward and prayed. (Da’if)

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2918
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحج ٥٥ (١٩٠٠)، (تحفة الأشراف: ٥٣١٧)، مسند احمد (٣/٤١٠) (ضعیف) (اس کے راوی ” محمد بن عبداللہ بن سائب “ مجہول ہیں )