Sunan An Nasai 2865

میقاتوں سے متعلق احادیث

2865Sunan An Nasai

مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے بارے میں

أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، أَنَّعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ،أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْزِلُ بِذِي طُوًى، يَبِيتُ بِهِ، حَتَّى يُصَلِّيَ صَلَاةَ الصُّبْحِ، حِينَ يَقْدَمُ إِلَى مَكَّةَ، وَمُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ عَلَى أَكَمَةٍ غَلِيظَةٍ، لَيْسَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي بُنِيَ ثَمَّ، وَلَكِنْ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ عَلَى أَكَمَةٍ خَشِنَةٍ غَلِيظَةٍ.

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ذی طویٰ میں اترتے اور وہیں رات گزارتے، پھر صبح کی نماز پڑھ کر مکہ میں داخل ہوتے، اور رسول اللہ ﷺ کے نماز پڑھنے کی جگہ ایک سخت ٹیلے پر تھی نہ کہ مسجد میں جو وہاں بنائی گئی ہے، بلکہ اس مسجد سے نیچے ایک ٹھوس کھردرے ٹیلے پر ہے۔

Ibn ‘Umar narrated that the Messenger of Allah ﷺ used to dismount at Dhi Tuwa and stay there overnight until he prayed Subh when he was approaching Makkah. The place where the Messenger of Allah ﷺ prayed was on top of the big hillock and not in the Masjid that was built later on, but it was lower than that, on top of the big hillock. (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2862
Notes · وضاحت
١ ؎: ذی طویٰ مکہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ٨٩ (٩٤٨٤)، والحج ١٤٨ (١٧٦٧)، ١٤٩ (١٧٦٩)، صحیح مسلم/الحج ٣٨ (١٢٥٩)، (تحفة الأشراف: ٨٤٦٠)، مسند احمد (٢/٨٧) (صحیح )