Sunan An Nasai 2858

میقاتوں سے متعلق احادیث

2858Sunan An Nasai

اگر محرم مر جائے تو اس کو خوشبو نہ لگانا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بَيْنَا رَجُلٌ وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ وَقَعَ مِنْ رَاحِلَتِهِ، فَأَقْعَصَهُ أَوْ قَالَ: فَأَقْعَصَتْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ، وَلَا تُحَنِّطُوهُ، وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا.

عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص عرفہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھڑا تھا کہ وہ اپنی سواری سے گرگیا اور اس کی اونٹنی نے اسے کچل کر ہلاک کردیا۔ (راوی کو شک ہے کہ ابن عباس ؓ نے فأقعصه (مذکر کے صیغہ کے ساتھ) کہا یا فأقعصته (مونث کے صیغہ کے ساتھ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے پانی اور بیر کی پتی سے غسل دو، اور اسے اس کے دونوں کپڑوں ہی میں کفنا دو، نہ اسے خوشبو لگاؤ، اور نہ اس کے سر کو ڈھانپو، اس لیے کہ اللہ عزوجل اسے قیامت کے دن لبیک پکارتا ہوا اٹھائے گا ۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “While a man was standing in ‘Arafat with the Messenger of Allah ﷺ, he fell from his mount and it killed him. The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Wash him with water and lotus leaves, and shroud him in two cloths. Do not apply aromatics to him or cover his head, for Allah, the Mighty and Sublime, will raise him on the Day of Resurrection reciting the Talbiyah.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2855
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجنائز ١٩ (١٢٦٥)، ٢٠ (١٢٦٦)، ٢١ (١٢٦٨)، جزاء الصید ٢٠ (١٨٥٠)، صحیح مسلم/الحج ١٤ (١٢٠٦)، سنن الدارمی/المناسک ٣٢٣٩، ٣٢٤٠)، (تحفة الأشراف: ٥٤٣٧)، مسند احمد (١/٣٣٣)، سنن الدارمی/المناسک ٣٥ (١٨٩٤) (صحیح )