Sunan An Nasai 2814

میقاتوں سے متعلق احادیث

2814Sunan An Nasai

جو آدمی ساتھ میں ہدی نہیں لے گیا ہو تو وہ شخص احرام حج توڑ کر احرام کھول سکتا ہے اس سے متعلقہ حدیث

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهَلٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، وَإِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، فَقُلْتُ: لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَجْمَعَ الْعَامَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: لَوْ كَانَ أَبُوكَ لَمْ يَهُمَّ بِذَلِكَ، قَالَ: وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: إِنَّمَا كَانَتِ الْمُتْعَةُ لَنَا خَاصَّةً.

عبدالرحمٰن بن ابی الشعثاء کہتے ہیں کہ میں ابراہیم نخعی اور ابراہیم تیمی کے ساتھ تھا، تو میں نے کہا: میں نے اس سال حج اور عمرہ دونوں کو ایک ساتھ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اس پر ابراہیم نے کہا: اگر تمہارے والد ہوتے تو ایسا ارادہ نہ کرتے، وہ کہتے ہیں: ابراہیم تیمی نے اپنے باپ کے واسطہ سے روایت بیان کی، اور انہوں نے ابوذر ؓ سے روایت کی کہ ابوذر ؓ نے کہا: متعہ ہمارے لیے خاص تھا۔

It was narrated that ‘Abdur Rahman bin Abi Ash-Sha’tha’ said: “I was with Ibrahim An-Nakha’i and Ibrahim At-Taimi, and I said: ‘I wanted to combine Hajj and ‘Umrah this year,’ but Ibrahim said: ‘If your father were alive, he would not do that.’ And Ibrahim At-Taimi said, (narrating) from his father, that Abu Dharr (RA) said: ‘Tamattu’ was only for us.” (Sahih)

صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2812
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٨١١ (صحیح )