Sunan An Nasai 2808

میقاتوں سے متعلق احادیث

2808Sunan An Nasai

جو آدمی ساتھ میں ہدی نہیں لے گیا ہو تو وہ شخص احرام حج توڑ کر احرام کھول سکتا ہے اس سے متعلقہ حدیث

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ عُمْرَتَنَا هَذِهِ لِعَامِنَا أَمْ لِأَبَدٍ ؟، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هِيَ لِأَبَدٍ.

سراقہ بن مالک بن جعشم رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمیں بتائیے کیا ہمارا یہ عمرہ ہمارے اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ ہمیشہ کے لیے ہے ۔

It was narrated from Suraqah bin Malik bin Ju’shum that he said: “Messenger of Allah ﷺ, do you think that this ‘Umrah of ours is for this year only, or for all time?” The Messenger of Allah ﷺ said: “It is for all time.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2806
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الحج ٤٠ (٢٩٧٧)، (تحفة الأشراف: ٣٨١٥)، مسند احمد (٤/١٧٥) (صحیح )