Sunan An Nasai 2724

میقاتوں سے متعلق احادیث

2724Sunan An Nasai

حج قران سے متعلق

أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى وَهُوَ ابْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عُثْمَانَ، فَسَمِعَ عَلِيًّا يُلَبِّي بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ، فَقَالَ أَلَمْ تَكُنْ تُنْهَى عَنْ هَذَا ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي بِهِمَا جَمِيعًا، فَلَمْ أَدَعْ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِكَ.

مروان بن حکم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں عثمان کے پاس بیٹھا تھا کہ انہوں نے علی کو عمرہ و حج دونوں کا تلبیہ پکارتے ہوئے سنا تو کہا: کیا ہم اس سے روکے نہیں جاتے تھے۔ انہوں نے کہا: کیونکہ نہیں، لیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان دونوں (حج و عمرہ) کا ایک ساتھ تلبیہ پکارتے ہوئے سنا ہے، تو میں رسول اللہ ﷺ کے قول کو آپ کے قول کے لیے نہیں چھوڑ سکتا۔

It was narrated that Marwan bin Al-Hakam said: “I was sitting with ‘Uthman and he heard ‘Ali reciting the Talbiyah for Umrah and Hajj (together). He said: ‘Were you not forbidden to do this?’ He said: ‘Yes, but I heard the Messenger of Allah ﷺ reciting the Talbiyah for them together, and I will not ignore what the Messenger of Allah ﷺ said in favor of what you say.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2722
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ٣٤ (١٥٦٣)، (تحفة الأشراف: ١٠٢٧٤)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج ٢٣ (١٢٢٣)، مسند احمد (١/١٩٥، ١٣٥)، سنن الدارمی/المناسک ٧٨ (١٩٦٤) (صحیح )