Sunan An Nasai 2717

میقاتوں سے متعلق احادیث

2717Sunan An Nasai

حج افراد کا بیان

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْأَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْرَدَ الْحَجَّ.

ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حج افراد کیا ١ ؎۔

It was narrated from Aishah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ performed Hajj only (Ifrad). (Sahih)

ضعيف شاذصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2715
Notes · وضاحت
١ ؎: حج کی تین قسمیں ہیں: افراد، قران اور تمتع، حج افراد: یہ ہے کہ صرف حج کی نیت سے احرام باندھے اور حج قران یہ ہے کہ حج اور عمرہ دونوں کی ایک ساتھ نیت کرے اور ساتھ میں ہدی کا جانور بھی لے اور حج تمتع یہ ہے کہ حج کے مہینے میں میقات سے صرف عمرے کی نیت کرے پھر مکہ میں جا کر عمرہ کی ادائیگی کے بعد احرام کھول دے اور پھر آٹھویں تاریخ کو مکہ سے نئے سرے سے حج کا احرام باندھے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحج ١٧ (١٢١١)، سنن ابی داود/الحج ٢٣ (١٧٧٧)، سنن الترمذی/الحج ١٠ (٨٢٠)، سنن ابن ماجہ/الحج ٢٧ (٢٩٦٤)، (تحفة الأشراف: ١٧٥١٧)، موطا امام مالک/الحج ١١ (٣٧) حم ٦/٢٤٣، سنن الدارمی/المناسک ١٦ (١٨٥٣) (صحیح الإسناد، شاذ )