قبر میں ایک کپڑا بچھانے سے متعلق
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قال: جُعِلَ تَحْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دُفِنَ قَطِيفَةٌ حَمْرَاءُ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جس وقت دفنائے گئے آپ کے نیچے ایک سرخ چادر رکھی گئی ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "When the Messenger of Allah was buried, a red velvet cloak was placed beneath him."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2012
Notes · وضاحت
١ ؎: مشہور یہ ہے کہ اسے نبی اکرم ﷺ کے بعض غلاموں نے صحابہ کرام رضی الله عنہم کو بتائے بغیر بچھایا تھا، ابن سعد نے طبقات ( ٢ /٢٩٩) میں وکیع کا قول نقل کیا ہے کہ یہ نبی اکرم ﷺ کے لیے خاص ہے، اور حسن بصری سے ایک روایت ہے کہ زمین گیلی تھی اس لیے ایک سرخ چادر بچھائی گئی جسے آپ اوڑھتے تھے، اور حسن بصری ہی سے ایک دوسری روایت ہے جس میں ہے قال رسول اللہ ﷺ افرشوا لي قطیفتي في لحدي، فإن الأرض لم تسلط علی أجساد الأنبیائ۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الجنائز ٣٠ (٩٦٧)، سنن الترمذی/الجنائز ٥٥ (١٠٤٨)، (تحفة الأشراف: ٦٥٢٦)، مسند احمد ١/٢٢٨، ٣٥٥ (صحیح )