Sunan An Nasai 1743

رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث

1743Sunan An Nasai

حدیث ذیل میں قتادہ سے شعبہ پر راویوں کے اختلاف کا بیان

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ زُرَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكَانَ يُوتِرُ بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، خَالَفَهُمَا شَبَابَةُ فَرَوَاهُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ.

عبدالرحمٰن بن ابزیٰ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ وتر میں سبح اسم ربک الأعلى پڑھتے تھے۔ شبابہ نے ان دونوں کی یعنی محمد کی اور ابوداؤد کی مخالفت کی ہے ١ ؎ انہوں نے اسے شعبہ سے، شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے زرارہ بن اوفی سے، اور زرارہ نے عمران بن حصین ؓ سے روایت کیا ہے۔

Muhammad bin Al-Muthanna informed us, he said "Muhammad said: Shubah narrated to us, he said: I heard Qatadah narrating from Zurarah, from Abdur-Rahman bin Abza, that The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite in witr: Glorify the Name of your Lord, the Most High.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1742
Notes · وضاحت
١ ؎: شبابہ نے عبدالرحمٰن بن ابزیٰ کی جگہ عمران بن حصین ؓ کا ذکر کیا ہے، ان کی روایت آگے آرہی ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ١٧٣٢ (صحیح )