Sunan An Nasai 1729

رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث

1729Sunan An Nasai

وتر میں قرأت کرنے کا بیان

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، أَنَّ أَبَا مُوسَى كَانَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ فَصَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَةً أَوْتَرَ بِهَا، فَقَرَأَ فِيهَا بِمِائَةِ آيَةٍ مِنَ النِّسَاءِ، ثُمّ قَالَ: مَا أَلَوْتُ أَنْ أَضَعَ قَدَمَيَّ حَيْثُ وَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدَمَيْهِ وَأَنَا أَقْرَأُ بِمَا قَرَأَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ابومجلز سے روایت ہے کہ ابوموسیٰ اشعری مکہ اور مدینے کے درمیان تھے، کہ انہوں نے عشاء کی نماز دو رکعت پڑھی، پھر وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے ایک رکعت وتر پڑھی، اس میں انہوں نے سورة نساء کی سو آیتیں پڑھیں، پھر کہا: میں نے اپنے دونوں قدموں کو اس جگہ رکھنے میں جہاں رسول اللہ ﷺ نے رکھے تھے، اور ان آیتوں کے پڑھنے میں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے پڑھی تھی کوئی کوتاہی نہیں کی۔

It was narrated from Abu Mijlaz that: Abu Musa was between Makkah and Al-Madinah. He prayed Isha with two rakahs, then he stood and prayed one rakah of witr in which he recited one hundred verses from An-Nisa. Then he said: "I tried my best to place my feet where the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) placed his, and to recite what the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) recited."

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1728
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ٩٠٣٣)، مسند احمد ٤/٤١٩ (صحیح )