پانچ رکعات وتر پڑھنے کا طریقہ اور حکم کے متعلق وتر کی حدیث میں راویوں کے اختلاف کا بیان
أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ، قال: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِسَبْعٍ أَوْ بِخَمْسٍ لَا يَفْصِلُ بَيْنَهُنَّ بِتَسْلِيمٍ.
منصور حکم سے روایت کرتے ہیں، اور وہ مقسم سے اور مقسم ابن عباس ؓ سے اور ابن عباس ؓ ام سلمہ ؓ سے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سات یا پانچ رکعت وتر پڑھتے تھے، اور ان کے درمیان سلام کے ذریعہ فصل نہیں کرتے تھے۔
Mansur reported from Al-Hakam, from Miqsam, from Ibn Abbas that Umm Salamah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to pray witr with seven or five (rakahs), not separating between them with the taslim."