حضرت عبداللہ ابن عباس کی حضرت حبیب بن ابی ثابت سے مروی روایت کے متعلق اختلاف
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ وَيُوتِرُ بِثَلَاثٍ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ، خَالَفَهُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ فَرَوَاهُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کو آٹھ رکعتیں پڑھتے، اور تین رکعت وتر پڑھتے، اور دو رکعت فجر کی نماز سے پہلے پڑھتے۔ عمرو بن مرہ نے حبیب کی مخالفت کی ہے، انہوں نے اسے یحییٰ بن الجزار سے اور یحییٰ جزار نے ام سلمہ ؓ سے، اور ام سلمہ ؓ نے رسول ﷺ سے روایت کی ہے، (یعنی اس کو مسند ابن عباس ؓ کے بجائے مسند ام سلمہ ؓ میں سے قرار دیا ہے۔
Abu Bakr An-Nahshali narrated from Habib bin Abi Thabit, from Yahya bin Al-Jazzar, that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to pray eight rakahs at night and pray witr with three, and pray two rakahs before Fajr."