جس وقت درمیان کہ قعدہ سے فراغت ہوجائے اور پچھلی دو رکعت کے واسطے اٹھنا چاہئے تو تکبیر پڑھے
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصَمِّ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، عَنِ التَّكْبِيرِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ، فَقَالَ حُطَيْمٌ عَمَّنْ تَحْفَظُ هَذَا، فَقَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، ثُمَّ سَكَتَ، فَقَالَ لَهُ حُطَيْمٌ: وَعُثْمَانُ، قَالَ: وَعُثْمَانُ.
عبدالرحمٰن بن اصم کہتے ہیں کہ انس بن مالک ؓ سے نماز میں اللہ اکبر کہنے کے سلسلہ میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: اللہ اکبر کہے جب رکوع میں جائے، اور جب سجدہ میں جائے، اور جب سجدہ سے سر اٹھائے، اور جب دوسری رکعت سے اٹھے۔ حطیم نے پوچھا: آپ نے اسے کس سے سن کر یاد کیا ہے، تو انہوں نے کہا: نبی اکرم ﷺ ، ابوبکر اور عمر ؓ سے، پھر وہ خاموش ہوگئے، تو حطیم نے ان سے کہا، اور عثمان ؓ عنہ سے بھی؟ انہوں نے کہا: اور عثمان ؓ عنہ سے بھی۔
It was narrated that Abdur-Rahman bin Al-Asamm said: "Anas bin Malik (RA) was asked about the takbir in the prayer. He said: "The takbir should be said when bowing, when prostrating, when raising ones head from prostration and when standing up following the first two rakahs. Hutaim said: From whom did you learn this? He said: From the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), Abu Bakr and Umar, may Allah (SWT) be pleased with them. Then he fell silent and Hutaim said to him: And Uthman? He said: And Uthman".